پاکستان میں یوٹیوب پرعائد پابندی کے خاتمے اور یو ٹیوب کو کھلونے کے لئے سپریم کورٹ لاہور جسٹری میں جلد درخواست کی سماعت دائر کر دی گئی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 نومبر 2015 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء) یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درحواست دائر کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ یوٹیوب پر پابندی سے ریسرچ کرنے والوں اور طلباءکو مشکلات کاسامنا ہے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد بھی یوٹیوب سے ختم کردیاگیا ہے اس کے باوجود یوٹیوب پر پابندی ختم نہیں کی گئی. پابندی برقرار رکھنا پاکستانی شہریوں کو ٹیکنالوجی سے دور رکھ کر پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یو ٹیوب کی بندش آئین کے آرٹیکل انیس کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا عدالت یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کے احکامات صادر کرتے ہوئے اسے کھولنے کی ہدایات جاری کرئے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیش نظر کیس کی جلد سماعت کی جائے۔