لاہور ہائیکورٹ نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:24:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:24:19 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:24:19 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:22:49 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:22:48 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:22:48 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:16:27 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:15:29 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:15:29 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:14:05 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:12:37
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

لاہور ہائیکورٹ نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فرہاد علی شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے مفکر پاکستان کے یوم پیدائش کی چھٹی کو منسوخ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی جواز بتائے بغیریوم اقبال کی چھٹی منسوخ کی جس سے پوری قوم اضطراب میں مبتلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے اسلاف کو فراموش کر دیتی ہیں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔یوم اقبال کوشایان شان طریقے سے منانا ہر پاکستانی کا حق ہے جسے حکومت ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سلب نہیں کر سکتی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چھٹی بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر عدالت نے یوم اقبال کی چھٹی کی منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

12/11/2015 - 14:22:48 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان