نیدرلینڈ اوربیلجیئم فٹبال ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لیے روس کے ساتھ خفیہ ڈیل کا انکشاف ، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2015 14:19

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) نیدرلینڈ اوربیلجیئم فٹبال ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لیے روس کے ساتھ خفیہ ڈیل کے انکشاف کے بعد ہرجانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔نیدرلینڈ اور بیلجیئم کی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ انھوں نے فیفا کے معطل صدر سیپ بلاٹر کے انکشاف بعد قانونی چارہ جوئی کے لیے ماہرین سے رابطہ کیا ہے۔

سیپ بلاٹر نے دو ہفتے قبل روسی صحافیوں کو اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ فٹ بال کی ورلڈگورننگ باڈی نے میزبانی کی نیلامی کے عمل کی تکمیل سے قبل روس کو میزبانی دینے پر اتفاق کیا تھا۔ڈچ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ترجمان کاکہناتھا کہ "قدم اٹھانے کے لیے ایک انٹرویو کافی تھا لیکن ہم خود اپنی طرف سے تفتیش کے نتائج کے حصول کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیلجیئم فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر فرانکوئس ڈی کیرسمیکر کاکہناتھا کہ "ہم نے بیلجیئم کے ساتھیوں کے ساتھ معاہدے میں ایک قانونی فرم سے کہا ہے کہ کیا ہم ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں"۔"یہ غیر اخلاقی بات تھی کہ ہمیں غیر ضروری طورپر فیسیں جمع کرنے کا کہا گیا حالانکہ عمل پہلے ہی طے ہو چکا تھا، ہم ماہرین کے رائے کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے کہ اگلا قدم کیا ہوگا"۔بیلجیئم اور نیدرلینڈ کی مشترکہ نیلامی کی رقم 10 ملین یورو تھی جو اسپین اور پرتگال کی مشترکہ بولی جبکہ انگلینڈ کی اکیلے بولی سے بڑی رقم تھی۔

متعلقہ عنوان :