شعبہ مائیکرو بیالوجی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 12 نومبر 2015 14:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) شعبہ مائیکرو بیالوجی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور امریکن سوسائٹی فار مائیکرو بیالوجی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان” بائیوسیفٹی“ کا اہتمام خان حشمت خان ہال گراؤنڈ فلوربیسک سائنس بلاک میں کیا گیا۔ جسکی صدارت ڈین آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹرمحمدزبیر نے کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا اس کے بعد صدر شعبہ مائیکروبیالوجی ڈاکٹر محمد ہدایت رسول نے مہمان خصوصی مہمان مقررین اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا بعد ازاں انہوں نے (Intrroduction to Biosafety and GMP's)کے عنوان سے ایک لیکچر دیا اور بائیو سیفٹی کے تعارف ، اغراض و مقاصد اور متعلقہ دیگر معلومات سے شرکاء کو آگاہ کیا، مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر نے بائیو سیفٹی ورکشاپ کو انتہائی معلوماتی اور وقت کی عین ضرورت قراردیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسرچر اور طلباء کو لیبارٹری میں کام کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات پر پورے طور پر عمل کرنا چاہیئے کیمسٹری لیبارٹری میں (Biohazards)سے بچنے کیلئے انہوں نے اپنے وسیع تجربے سے شرکاء کو آگاہ کیا، اس کے بعد ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ پروفیسر UHSلاہور نے امریکن سوسائٹی فار مائیکروبیالوجی کا تعارف اور اس کے مختلف پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اسی کے دوران ان کی معاونت ڈاکٹر عمران ساجد، اسسٹنٹ پروفیسر UOPلاہور نے کی، بعد ازاں دو عدد تفصیلی Hand on Activity شرکاء کے سامنے پرفارم کی گئیں جس میں میڈم ثمرین سرور (ینگ ایمبسی ڈر ASMان پاکستان) اور محمد سہیل نے شرکاء کو یہ بتایا کہ لیبارٹری میں کام کے بعد ہاتھوں کو کیوں اور کیسے دھونا ہے؟ اس کے بعد یہ بتایا گیا کہ گلوز کو کیسے پہننا اور کیسے اتارنا ہے، پہلے سیشن کے اختتام پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر (ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) نے خطاب کے دوران ورکشاپ کے منتظمین کو سراہا اور ASMکے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، چائے کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز ہوا جسمیں سب سے پہلے ڈاکٹر عمران ساجد نے Biosafety in large scale Industrial process کے عنوان سے ایک معلوماتی لیکچر دیا اس کے بعد Hand on Activity کی گئیں جسمیں ماہرین نے (PPE)کے پہننے اور اتارنے کا صحیح طریقہ بتایا اوریہ بھی بتایا کہ لیبارٹری میں اگر خطرناک مادے (Culture) گر جائے تو اس کو کیسے کنٹرول کرنا ہے ورکشاپ کے آخر میں طلباء سے کوئز لیا گیا اور Post workshop Questionبھی مکمل کروایا گیا اختتامی سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اور ڈاکٹر محمد ہدایت رسول نے تمام مہمانوں اور شرکاء ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا اور مہمان مقررین اور متظمین میں شیلڈز تقسیم کیں اور آخر میں گروپ فوٹو ہوا۔