ضلع سانگھڑ پیپلزپارٹی کاقلعہ بن چکا ہے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کوعبرت ناک شکست دینگے، روشن دین جونیجو

جمعرات 12 نومبر 2015 14:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) ضلع سانگھڑ پیپلزپارٹی کاقلعہ بن چکا ہے بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کوعبرت ناک شکست دینگے ،ان خیالات کااظہارپیپلزپارٹی کے رہنماء رکن قومی اسمبلی روشن دین جونیجونے پیپلزپارٹی کے نامزدامیدواروں کی ریلی کارنرمیٹننگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرایوب وسان،محمدحسن چانڈیو،معشوق چانڈیو،امیرچانڈیونے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کوعبرت ناک شکست دینگے ہم پرامن سیاست کررہے ہیں کسی کودھاندلی نہیں کرنے دینگے حلقہ کی عوام مخالفین سے بیزارہوچکے ہیں کیونکہ وہ مفادپرستی کی سیاست کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کی لویاڑو،کنڈیارو،18میل،چوٹیاریوں،لٹکو،ودیگر مقامات پرخطاب کیااس موقع پرمختلف برادریوں نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔