سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گا ‘خواجہ شاہ زیب اکرم

جمعرات 12 نومبر 2015 14:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے سوئی نادرن اور سدرن گیس کو گیس مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ گیس سے چلنے والی انڈسٹریز کو بحران میں مبتلا کردے گا ۔انہوں نے کہا کہ صارفین سے پچھلے دو سالوں2012-13اور 2013-14میں بقایا جات کی مد میں 18ارب روپے کی وصولی سوئی گیس صارفین سے زیادتی ہے ۔

(جاری ہے)

صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان انڈسٹریز تباہ کرنے کے مترادف ہے خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں 18ارب کی وصولی اور اضافہ کا بوجھ بالواسطہ طور پر عوام پر پڑے گا مہنگی پیداوار کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوگا جس سے عام آدمی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے صنعتی مقاصد کیلئے موسم سرما میں گیس کی بندش کی ہوئی ہے جس سے صنعتکار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں اب قیمتوں میں اضافہ سے انڈسٹریز پر اضافی بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کی قدرتی وسائل سے حاصل ہورہی ہے اس لیے اس کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے زیادتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے تاکہ صنعتکار اور عوام سکون کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :