بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل ہوگا
جمعرات 12 نومبر 2015 14:07
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل ( جمعہ) کو ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کریں گے ۔
(جاری ہے)
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پنجاب کے مزید 12اضلاع سرگودھا، ساہیوال،گوجرانوالہ، اٹک، جہلم، میانوالی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ اورخانیوال کے اضلاع میں پولنگ 19نومبر کو ہو گی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس کل( جمعہ ) کو مقامی ہوٹل میں طلب کیا گیا ہے ۔
اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر مسعود احمد ملک ، چیف سیکرٹری پنجاب ، ہوم سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ، کمشنرز،12اضلاع کے ڈی آراوز ،ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں حتمی شکل دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.