شعیب ملک ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 13:54

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے، انہوں نے 11701 رنز بنا رکھے ہیں۔ محمدیوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے، جاویدمیانداد پانچویں، یونس خان چھٹے، سلیم ملک ساتویں اور اعجاز احمد آٹھویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ شعیب ملک 6 ہزار رنز اور سو سے زائد وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی آل راؤنڈر بھی بن گئے، اس سے قبل شاہد خان آفریدی کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین آل راؤنڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے 8064 رنز اور 395 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے شعیب ملک جب میدان میں اترے تو انہیں چھ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 10 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی دس رنز بنا کر چھ ہزار رنز مکمل کئے ،انہوں نے یہ اعزاز 228 میچز کی 205 اننگز کھیل کر حاصل کیا

متعلقہ عنوان :