انگلینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح ‘پاکستانی کرکٹ ٹیم 2015 میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:53

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء) انگلینڈ کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم 2015 میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ابوظہبی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلیند کو شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان 2015 میں سب سے زیادہ ایک روزہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے ہمراہ 2015 میں کل 23 ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :