پشاور ہائی کورٹ نے بورڈ آف گورنرز کیس میں عمران خان اور صوبائی حکومت کو دوبارہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:00:08 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:00:07 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 14:00:07 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:45:50 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:38:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:04 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:32:15 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:32:14
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

پشاور ہائی کورٹ نے بورڈ آف گورنرز کیس میں عمران خان اور صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تدریسی ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کے قیام کے خلاف ڈاکٹروں کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور عمران خان کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔بورڈ آف گورنرز کیس کی سماعت چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس یونس تھمیم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔

صوبائی حکومت اور عمران خان کی جانب سے ایڈ ووکیٹ جنرل لطیف یوسف زئی عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو اْن کے بیانات پر آج عدالت میں طلب کیا تھا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے رائے دی کہ اس کیس میں کئی آئینی اور قانونی نکات درپیش ہیں،لہذا اس کے لیئے فل بینچ تشکیل دیا جائے۔ فاضل بینچ نے کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور انکی صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹسز جاری کردیئے۔

12/11/2015 - 13:37:20 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان