وزیر اعظم نوا زشریف سے تاجک صدر امام علی رحمن کی ملاقات ‘باہمی دلچسپی کے امور ‘ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جمعرات 12 نومبر 2015 13:37

وزیر اعظم نوا زشریف سے تاجک صدر امام علی رحمن کی ملاقات ‘باہمی دلچسپی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 نومبر۔2015ء)وزیر اعظم نوا زشریف سے تاجک صدر امام علی رحمن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ‘ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ و زیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر تاجک صدر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے تاجک صدر سے مصافحہ بھی کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ مہمان صدر نے اپنے وفد کا وزیر اعظم نوا زشریف سے تعارف کروایا۔ استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمن میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔