سپر ماڈل ایان علی نے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:32

سپر ماڈل ایان علی نے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی نے ٹرائل کورٹ کی طرف سے اپنی بریت کی درخواست مسترد کئے جانے کے فیصلے کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ایان علی کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ نے لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے موقف اختیارکیاکہ ایان علی کو کسٹم حکام نے 4 ماہ تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور اس دوران ایان علی پر کسی طرح کا جرم ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی ان کے خلاف اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں،جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ مسافر کی تعریف میں ہی نہیں آتی تھیں ۔

ٹرائل کورٹ نے ایان علی کی بریت کافیصلہ نہ کرکے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے۔ایان علی پر فرد جرم کسی ثبوت کے بغیر نہیں عائد کی جاسکتی ۔لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیکر ایان علی کو آرٹیکل 265کے تحت کرنسی اسمگلنگ کیس سے بری کرنے کاحکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :