سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی جماعت کی دھماکہ خیز انٹری
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:20 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:37:04 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:32:15 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:32:14 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:29:26 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:28:23 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:21:01 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:08:14 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 13:08:14 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:48:01 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:46:52
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی جماعت کی دھماکہ خیز انٹری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)سندھ کے سیاسی منظر میں پاکستان راہ حق پارٹی نامی ایک جماعت نے دھماکہ خیز انٹری دی ہے اور اس نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے ، اس جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کراچی میں اس کے 250 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ پاکستان راہ حق پارٹی کی بنیاد حکیم محمد ابراہیم قاسمی نے رکھی تھی جو اس سے پہلے خیبر پختون خوا میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے سرگرم رہنما رہ چکے ہیں۔

سندھ میں پاکستان راہ حق پارٹی کے کنوینر سپاہ صحابہ کے مرحوم رہنما علامہ علی شیر حیدری کے بھائی ثنااللہ حیدری ہیں جو اس سے قبل اہل سنت و الجماعت کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔ ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اہل سنت و الجماعت مذہبی جماعت ہے جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام کے لوگ بھی شامل ہوئے ہیں۔پاکستان راہ حق پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خیرپور اور سکھر میں کونسلروں کی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ٹنڈو الہ یار سے ان کا ایک امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکا ہے، ثنا اللہ حیدری کا کہنا ہے کہ انتخاب جیتنے کے لیے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ فنکشنل سمیت دیگر جماعتوں سے اتحاد کیا ہے۔

ان کا کسی بھی جماعت کے ساتھ نظریاتی نہیں بلکہ سیاسی اختلاف ہے۔اہل سنت و الجماعت کی قیادت پاکستان راہ حق پارٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے، تنظیم کے سربراہ علامہ احمد محمد لدھیانوی کے ترجمان محمد یونس قاسمی کا کہنا ہے کہ پاکستان راہ حق پارٹی ان کا سیاسی پلیٹ فارم نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کے اتحادی ہیں تاہم مذہبی حوالے سے وہ ان کے کچھ قریب ضرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھی جو آزادنہ حیثیت میں انتخابات میں دلچسپی رکھتے تھے تو ہم نے انہیں یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ راہ حق پارٹی کے پلیٹ فارم یا کسی اور پلیٹ فارم سے انتخابات لڑسکتے ہیں لیکن اب انہیں اپنی پہچان راہ حق پارٹی کے حوالے سے کرنا ہوگی تاہم یہ ان کا دوسرا دھڑا نہیں وہ اپنا علیحدہ دستور اور منشور رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی کی قیادت اور کئی امیدوار بلواسطہ یا بلاواسطہ اہل سنت و الجماعت سے وابستہ رہے ہیں،

انتخابی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/11/2015 - 13:28:23 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان