امریکی وزارت خارجہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیر حراست امریکی کنڑیکٹر کی موت کی تصدیق کر دی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:08

واشنگٹن ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) امریکی وزارت خارجہ نے یمن میں حوثی باغیوں کی حراست میں 1امریکی کنڑیکٹر کی موت کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی عہدیداروں نے ان کی شناخت جان ہامن کے نام سے کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمپنی کے لیے کام کرتے تھے جو یمن میں اقوام متحدہ کے زیر استعمال ایک عمارت کی دیکھ بھا ل کی ذمہ دار تھی۔ عہدیداروں نے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی ہے کہ ہامن کی موت کس طرح واقع ہوئی تاہم انہوں نے ان کے عزیزوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے ہامن اور اقوام متحدہ کے ایک دوسرے کنٹریکٹر کو اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ 20 اکتوبر کو صنعاء پہنچے تھے۔