صحافیوں کی گرفتاری کی خبریں تشویشناک ہیں،یو این سی ایچ آر

جمعرات 12 نومبر 2015 13:07

اقوام متحدہ ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ آئندہ سال پارلیمانی انتخابات سے قبل صحافیوں کو خوف زدہ کرنے کے حربے بند کیے جائیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (یو این سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ ایرانی حکام صحافیوں اور صحافتی اداروں کے کارکنان کو گرفتار کرنا، اْن کے خلاف مقدمات دائر کرنا اور اْنھیں حراساں کرنا بند کریں اورآئندہ انتخابات کے دوران آزادی اظہار کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں قید صحافیوں اور سماجی کارکنوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سادہ کپڑوں میں ملبوس سپاہ انقلاب کے خفیہ دستوں کی جانب سے حالیہ دِنوں کے دوران 5 صحافیوں کی گرفتاری کی خبریں خاص طور پر تشویشناک ہیں۔