آسٹریلیا ، اکتوبر میں بے روزگاری کی شرح میں کمی

جمعرات 12 نومبر 2015 13:06

سڈنی ۔12 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا میں میں رواں سال اکتوبر کے دوران بے روزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی حکام کے جاری ایک بیان کے مطابق رواں سال اکتوبر کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح کمی کے ساتھ 5.9 فیصد کی سطح پر رہی اور اس عرصہ کے دوران ملازمت کے کل 58 ہزار 600 مواقع پیدا کئے گئے جن میں 40 ہزار کل وقتی اور 18 ہزار 600 جز وقتی ملازمتیں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں رواں سال مئی کے بعد پہلی مرتبہ بے روزگاری کی شرح 6.0 فیصد سے کم سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔