یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات پر لیبل لگانے کے نئے رہنما اصول وضع کردئے

جمعرات 12 نومبر 2015 13:06

برسلز ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم یہودی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات پر لیبل لگانے کے نئے رہنما اصول وضع کردئے ہیں ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یوریی یونین برسوں سے اسرائیل سے یہ وضاحت طلب کرتی رہی ہے کہ مصنوعات اگر مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئی یہودی بستیوں میں بنائی گئی ہیں تو اس کی نشاندہی کی جائے۔

(جاری ہے)

وضاحت نہ ہونے پر یورپی یونین نے اس حوالے سے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے یہودی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات کی الگ نشاندہی کے لئے لیبل لگانے کے اس فیصلے کو جنگ عظیم دوم کے موقع پر نازیوں کی جانب سے یہودیوں کے تجارتی بائیکاٹ کے فیصلے سے مماثل قرار دیا۔اسرائیل نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے کئی اجلاس منسوخ کردئے ہیں۔اسرائیلی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر معمولی اور امتیازی قدم قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :