امریکا انسداد دہشتگردی سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتوں کو نظر انداز کر رہا ہے،روس

جمعرات 12 نومبر 2015 13:02

ماسکو ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء)روس کے حکام نے کہا ہے کہ امریکا انسداد دہشتگردی سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی کمیٹی برائے سلامتی کی سربراہ ایرینا یارووایا نے کہا ہے کہ پینٹاگون کا روس کے ساتھ انسداد دہشتگردی میں تعاون کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ انتہا پسند گروہوں کی حمایت کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔