ترک پولیس نے 24 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

جمعرات 12 نومبر 2015 13:02

انقرہ۔ 12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 نومبر۔2015ء) ترک پولیس نے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 24 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع ابلاغ کے مطابق ترک پولیس نے ایدر کے سرحدی علاقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 24 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پو لیس کے مطابق گرفتارشدہ افراد میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ غیر قانونی طریقے سے استنبول آنے والے مزکورہ مہاجرین یونان کے راستے جرمنی جانے کے خواہشمند تھے۔ پو لیس نے کاغذی کارروائی کے بعد ان مہاجرین کو ایدر میں تارکین وطن کے مرکز میں بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :