Live Updates

ایم کیو ایم نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست واپس لے لی

درخواست گزار درخواست واپس لینا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،چیف الیکشن کمشنر

جمعرات 12 نومبر 2015 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کنور نوید نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عمران خان کی نا اہلی کے لئے درخواست دائر کررکھی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی فیملی ممبر اور اثاثے چھپائے ہیں لہذا وہ آئین کے آرٹیکل62 پر پورا نہیں اترتے انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی صدارت میں کیس کی چوتھی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے وکیل ایس اے اقبال قادری پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کیخلاف دائر کی گئی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جس پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا کہ درخواست گزار اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست واپس کردی اورکیس نمٹا دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات