چیئرمین سینٹ کی عدم موجودگی، وقفہ سوالات کے دوران سینٹرز گپ شپ میں مصروف رہے

جمعرات 12 نومبر 2015 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) چیئرمین سینٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے وقفہ سوالات کے دوران ایوان بالا میں سینٹرز آپس میں گپ شپ لگاتے رہے‘ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابر اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی آدھے گھنٹے تک آپس میں بات چیت کرتے رہے جبکہ دیگر سینیٹرز حضرات بھی ایک دوسرے کی نشستوں پر جا کر بات چیت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینٹ کا اجلاس نائب چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی صدارت میں شروع ہوا وقفہ سوالات کے موقع پر متعلقہ سینیٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے 9 سوالوں پر کسی قسم کے ضمنی سوال نہ ہو سکے جبکہ ایوان میں بھی سینیٹرز چیئرمین سینٹ کی عدم موجودگی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری کی فری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپس میں گپ شپ لگاتے رہے۔