جہانیاں ، نواحی چک 113کے رہائشی امیدوار چیئرمین چوہدری اکرم دھاریوال انتقال کر گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 12:45

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء) نواحی چک 113کے رہائشی امیدوار چیئرمین چوہدری اکرم دھاریوال انتقال کر گئے ہیں ، یونین کونسل میں انتخابات ملتوی ،سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل جہانیاں کی یونین کونسل نمبر126چک نمبر113سے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ گروپ کے امیدوار چیئرمین چوہدری محمد اکرم دھاریوال انتقال کر گئے ہیں انہیں چند یوم قبل شدید علالت کے باعث ملتان نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ شب انتقال کر گئے جن کی وفات کے بعد چک نمبر113یونین کونسل میں انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ برز جمعرات چک مذکورہ میں ادا کی گئی ۔

دریں اثناء مرحوم کی وفات پر این این اے چوہدری افتخار نذیر، ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،چوہدری وحید سردار سندھو ،صدر بار ایسوسی ایشن راؤ عبدالجبار بابر ،سابق صدر محمد لطیف خان خٹک،زاہد طلحہ،چوہدری قاسم گل،خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔