دورہ بھارت ، شاہد آفریدی کا ہندوستان سے تحریری ضمانت کا مطالبہ

جمعرات 12 نومبر 2015 12:42

دورہ بھارت ، شاہد آفریدی کا ہندوستان سے تحریری ضمانت کا مطالبہ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت جاکر کھیلنے کی تجویز منظور کر لینی چاہئے بشرطیکہ پی سی بی اپنے بھارتی ہم منصبوں سے آمدنی میں ففٹی ففٹی شیئر کی تحریری ضمانت حاصل ہوجائے ۔ آل راونڈر شاہد آفریدی نے بھارت میں پاک،بھارت مختصر سیریز کیلئے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے تحریری ضمانت کے مطالبے کی حمایت کی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بھارت کیلئے پاکستان یا یواے ای کے نیوٹرل سینٹر پر سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے شمالی علاقوں میں پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی میزبانی کی تجویز پر غور کررہاہے جس کی آمدنی دونوں ممالک میں ففٹی ففٹی شیئرکی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلنے کو تیار ہیں لیکن منافع میں برابر کے حصے کیلئے تحریری ضمانت حاصل کرنا ضروری ہے ۔

ہم نے تین سال پہلے بھی بھارت میں مختصر سیریز کھیلی تھی جس سے بھارت نے کروڑوں روپئے کمائے لیکن پاکستان کووعدے کے باوجود کچھ نہیں ملا ۔ اس بار اگر بھارت سیریز کے ریویو میں پچاس فیصد حصے کی تحریری ضمانت دے تو پی سی بی کو بھارتی سرزمین پر کھیلنے کی تجویز منظور کرلینی چاہئے ۔