یورپی کمیشن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:46:52 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:45:58 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:45:58 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:39:52 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:39:52 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:38:56 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:38:56 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:37:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:37:24 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:23:59 وقت اشاعت: 12/11/2015 - 12:12:15
پچھلی خبریں -

یورپی کمیشن نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر مخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا ، اسرا ئیل کا ا حتجا ج

بر سلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 نومبر۔2015ء)یورپی کمیشن نے یہودی آباد کاروں والے علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر مخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اسرائیل نے یورپی کمیشن کے اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے یورپی یونین کے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ایمانویل نہزون نے اسے ایک’ متعصبانہ‘ اقدام قرار دیا۔ ” ہمیں افسوس ہے کہ یورپی یونین نے اس طرح کا امتیازی اور غیر معمولی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا ہے۔ یہ قدم اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے چلائی جانے والی مہم سے متاثر ہو کر اٹھایا گیا ہے۔ یہ اس حوالے سے بہت بھی نا مناسب وقت ہے کیونکہ اسرائیل کو آج کل دہشت گردی کی ایک نئی لہر کا سامنا ہے“۔

توانائی کے اسرائیلی وزیر یووال اسٹائنر نے اسیسامعیت دشمنی سے تعبیر کیا ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق آئندہ سے یورپی صارفین کو علم ہونا چاہیے کہ وہ جو اسرائیلی مصنوعات خرید رہے ہیں، وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے پیداواری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/11/2015 - 12:38:56 :وقت اشاعت