فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی گیارہویں برسی منائی گئی

جمعرات 12 نومبر 2015 12:37

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 نومبر۔2015ء)فلسطین میں مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی گیارہویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر فلسطین کے موجودہ صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ یاسر عرفات فلسطینیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رملہ میں یاسر عرفات کے مزار پر درجنوں افراد نے حاضری دی۔ مزار پر پھول چھڑائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ صدر محمود عباس نے ٹی وی میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے یاسر عرفات کو خراج تحسین پیش کیا۔ یاسر عرفات پوری دنیا میں امن کی علامت سمجھے جاتے تھے اور فلسطین میں امن کی کوششوں کی بنا پر ان کو امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔