شاہ رخ خان کی فلم” دل والے“18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 12 نومبر 2015 12:32

شاہ رخ خان کی فلم” دل والے“18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجل کی جوڑی بالی ووڈ فلموں کی سپرہٹ جوڑیوں میں سے ایک ہے تاہم شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان اس جوڑی کو کچھ خاص پسند نہیں کرتے ۔شاہ رخ خان اور کاجل کی سپرہٹ جوڑی اب تک ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم “ اور ”مائی نیم از خان“ جیسی مقبول ترین فلموں میں کام کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم دل والے کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر روہت سیٹھی ہرروز جتنے بھی سین عکسبند کرتے وہ سب ہمیں دکھاتے ہیں، تو ایک سین ایسا ہوا کہ مجھے چوٹ آگئی اور ابراہام سمجھا کہ ایسا کاجول کی وجہ سے ہوا ہے-کنگ خان کا کہنا تھا کہ جب مجھے چوٹ آئی تو ابرام کے منہ سے بے اختیار نکلا کہ ”پاپا ٹوٹ گیا“ اور وہ اس سے اتنا ڈسٹرب ہوا کہ میری اور کاجول کی جوڑی اسے سخت بری لگنے لگی۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر ابراہم کی حالیہ تصویروں کے بعد وہ مجھ سے زیادہ لوگوں میں مقبول ہوگیا ہے-شاہ رخ خان کی فلم” دل والے“18دسمبر کو ریلیز کی جائے گی، ”دل والے“ کے نمایاں ستاروں میں کاجل ، شاہ رخ خان، ورون دھون اور کریتی سینن کے نام شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :