کرکٹ آل سٹار سیریز، نجی ویب سائٹ پول کے مطابق شعیب اختر پسندیدہ کھلاڑی

جمعرات 12 نومبر 2015 12:19

کرکٹ آل سٹار سیریز، نجی ویب سائٹ پول کے مطابق شعیب اختر پسندیدہ کھلاڑی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ایک کرکٹ ویب سائٹ کے پول میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کرکٹ آل سٹار سیریز میں دیکھے جانے والے پسندیدہ ترین کھلاڑی قرار جبکہ فہرست میں ریورس سوئنگ کے کِنگ وسیم اکرم کا تیسرا نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آل سٹار سیریز میں کرکٹ مداح اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ کر رہے ہیں، تیز رفتار باؤلنگ اور باؤنسرز کی وجہ سے مشہور شعیب اختر ایک مرتبہ پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے ، کرکٹ آل سٹارز کے پہلے ہی میچ میں خطرناک باؤنسرز سے بلے بازوں کا استقبال کرنے والے راولپنڈی ایکسپریس ایونٹ کے پسندیدہ ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

کرکٹ ویب سائٹ پر ہونے والی رائے شماری میں انہیں سب سے زیادہ 33.11 فیصد ووٹ ملے ، لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم کا فہرست میں تیسرا نمبر ہے ۔

متعلقہ عنوان :