کرکٹ آل سٹارز ، وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 12 نومبر 2015 12:00

کرکٹ آل سٹارز ، وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے دی

ہیوسٹن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار12نومبر۔2015ء ) ہیوسٹن میں کھیلے گئے کرکٹ آل سٹارز کے دوسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں وارن واریئرز نے سچن بلاسٹرز کو 57 رنز سے شکست دے دی ، ٹنڈولکر کی ٹیم کو سیریز کی دوسری شکست ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل سٹار کرکٹ سیریز کے دوسری ٹی ٹونٹی میں سچن بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور وارن واریئرز نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی کمر توڑ دی ، انہوں نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز کا پہاڑ کر دیا ، لیجنڈ سنگا کارا نے 70 اور رکی پونٹنگ نے صرف 16 گیندوں پر 41 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔

جواب میں لٹل ماسٹر کی ٹیم مطلوبہ ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 205 بنا سکی ۔ سچن بلاسٹرز کی جانب سے سابق پروٹیز فاسٹ باولر شان پولاک 55 اور سچن ٹنڈولکر 33 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، وارن واریرز کی جانب سے اینڈریو سائمنڈز نے چار کھلاڑی آوٹ کیے ، کمار سنگاکارا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،

متعلقہ عنوان :