یوٹیوب پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 12 نومبر 2015 11:49

یوٹیوب پر پابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر2015ء)ملک میں یوٹیوب پرپابندی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درحواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیاگیاکہ یوٹیوب پر پابندی سے ریسرچ کرنے والوں اور طلباءکا نقصان سب سے زیادہ ہے اور ان کو مشکلات سامنا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ توہین آمیز مواد بھی یوٹیوب سے ختم کردیاگیا ہے۔ اس کے باوجود یوٹیوب پر پابندی ختم نہیں کی گئی۔ پابندی برقرار رکھنا ٹیکنالوجی سے دور پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ یوٹیوب پر پابندی کو کالعدم قراردیکر اس کو کھولنے کاحکم دے۔