سلمان خان بھائی بولنے پر آگ بگولہ ہو گئے

جمعرات 12 نومبر 2015 11:43

سلمان خان بھائی بولنے پر آگ بگولہ ہو گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ساتھی اداکار نیل نیتن مکیش کی جانب سے ”بھائی“ بولنے پر آگ بگولہ ہوگئے اور سرعام ساتھی اداکار کو جھاڑ پلادی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کی فلم”بجرنگی بھائی جان“ میں اپنے کردار سے ”بھائی جان“ کے حوالے سے شہرت پانے والی سلمان خان حقیقی زندگی میں ”بھائی“ کے لفظ سے ہی اکتا گئے ہیں جب کہ ساتھی اداکار کی جانب سے دبنگ خان کو ”بھائی“ کہہ کر پکارنا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی پروموشن میں مصروف ہیں جب کہ ایک تقریب کے دوران اداکار نیل نیتن مکیش کی جانب سے دبنگ خان کو ”بھائی“ کہہ کر پکارا گیا تو بالی ووڈ اسٹار غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سب کے سامنے ساتھی اداکار پر برس پڑے جس کے بعد انہوں نے آئندہ ”بھائی“ کے نام سے نہ پکارنے کی تنبیہ کی۔

متعلقہ عنوان :