Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں پہنچ گیا

3 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 11:32

اسلام آباد : پی ٹی آئی کو پارٹی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں پہنچ گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 نومبر 2015 ء) : پاکستان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریکٍ انصاف کی پارٹی فنڈنگ کا کیس الیکشن کمیشن میں پہنچ گیا ہے . تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق اکبر بابر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی .

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ سے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں اگر پی ٹی آئی پر غیر ملکی امداد ثابت ہوئی تو یہ غیر قانونی ہو گا . پی ٹی آئی کی جانب سے اعتزاز احسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے. الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس کی تفصیلات 3 دسمبر کو طلب کر لیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات