اسلام آباد : تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 11:25

اسلام آباد : تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 نومبر 2015 ء) : تاجک صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں. وزیر اعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی .

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم نواز شریف نے گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے صدر تاجکستان امام علی رحمان کا استقبال کیا .استقبالیہ کی تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے کی دھنیں بجائی گئیں . تاجک صدر کو وزیر اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا .

متعلقہ عنوان :