پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج مٹھی میں دیوالی فیسٹیول کی تقریب میں شریک کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 نومبر 2015 10:53

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 نومبر 2015 ء) : پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری آج مٹھی میں دیوالی فیسٹیول میں شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو دیوالی فیسٹیول کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سندھ پولیس کے 780 اہلکاران کو جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ نثار کھوڑو ، منظور وسان اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔