صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:22:55 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:22:55 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:22:55 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:21:58 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:21:58 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:21:58 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:20:35 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:19:36 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:19:36 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:18:25 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 23:18:25
- مزید خبریں

گوادر

صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، عبدالمالک بلوچ

صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر میں بھی ترقیاتی عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر میں بھی ترقیاتی عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں فقیر کالونی میں چائنا فاؤنڈیشن برائے امن و ترقی کی گرانٹ سے قائم کئے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پرائمری سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یہ سکول چار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، وفاقی وزیر احسن اقبال، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چین کے وائس چیئرمین وانگ شی تاؤ اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ترقیاتی منصوبوں کی ابتداء گوادر میں شعبہ تعلیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے سے کی جا رہی ہے، جو کہ ایک نیک شگون ہے، یہ منصوبہ چین کی جانب سے گوادر کے عوام کے لیے عظیم تحفہ ہے، جس سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہوگی، انہوں نے کہا کہ گوادر میں تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یہاں کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو سکے جس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/11/2015 - 23:22:55 :وقت اشاعت