بیانات سے ثابت ہوا حکومت اورعسکری قیادت ایک پیج پرنہیں ، نقصان ہوسکتاہے،خورشیدشاہ

بدھ 11 نومبر 2015 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ بیانات سے ثابت ہواکہ حکومت اورعسکری قیادت ایک پیج پرنہیں ،جس کانقصان ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرکے بیان کے بعدثابت ہوگیاکہ سول اورعسکری قیادت ایک پیچ پرنہیں ہیں ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے ایک پیچ پرہوناپڑیگا،ان کے ایک پیچ پرنہ ہونے کانقصان ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اوروزراء کی غیرحاضری سیریزمسئلہ ہے ،ہمارے وزیراعظم ایوان میں موجودہوتے تھے وزیراعظم کے پارلمینٹ میں نہ آنے سے بڑافرق پڑرہاہے جس پرتشویش ہے

متعلقہ عنوان :