بھارت میں انوکھا احتجاج، کانگریس نے دیوالی پر مٹھائی کی جگہ دال بانٹی

بدھ 11 نومبر 2015 23:19

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) بھارت میں آج کل احتجاج کے نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں، حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے دیوالی کے تہوار کو بھی احتجاجی رنگ دے دیا، کارکنوں کو تحفے میں مٹھائی کی جگہ دالیں بانٹی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دیوالی کیمپ لگایا گیا جس میں مٹھائی کے ڈبوں میں دالیں رکھ کر بطور تحفہ لوگوں میں بانٹی گئیں۔ مٹھائی کی جگہ دال پا کر لوگ اور زیادہ خوش ہو گئے جبکہ دال کے پیکٹس پانے کے لیے لوگوں میں چھینا چھپٹی بھی ہوئی۔ بھار ت میں مہنگائی عروج پر ہے اور دال کی قیمت دو سو روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :