ایس ای سی پی نے ری انشورنس بروکرز ریگولیشن 2015 جاری کر دئیے

بدھ 11 نومبر 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شراکت داروں اور عوامی رائے کے حصول کے لئے ری انشورنس بروکرز ریگولیشن ۲۰۱۵ کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔ ری انشورنس بروکرز ان کاروباری انتظام کو کہا جاتا ہے جو کہ ایک براہ راست انشورنس کرنے والی کمپنی اور اس انشورنس کو محفوظ بنانے کے لئے ری انشورر ( دوبارہ انشورنس) کمپنی کے مابین ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انشورنس سیکٹر کے موجودہ ریگولیٹری فرایم ورک صرف براہ راست انشورنس کرنے والی کمپنیوں کا احاطہ کرتا ہے ۔ نئے ریگولیشن میں ری انشورنس کرنے والی کمپنیوں کو بھی ریگولیٹری فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے ری انشورنس بروکرز ریگولیشن میں ری انشورنس کے کاروبار کو ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کی صورت میں، کم از کم ادا شدہ سرمائے کی شرائط، ڈائریکٹرز اور دیگر عہدیداران کے لئے اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط شامل کی گئی ہیں۔ نئے ریگولیشن میں ری انشورنس کمپنیوں کی ذمہ داریوں اور فرائض کو بھی واضح کیا گیا ہے۔ شراکت داروں سے مشاورت ور تجاویز موصول ہونے پر ان ریگولیشن کو حتمی شکل دی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :