کم سن بچی کو 43 ہزار سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 23:08

کم سن بچی کو 43 ہزار سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

میکسیکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) ایک کم سن بچی کو 43 ہزار سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ کارلہ نامی لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اسے 43 ہزار سے زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کارلہ کا کہنا ہے کہ وہ 12 برس کی عمر میں ایک 22 سالہ شخص کی محبت میں گرفتار ہو کر گھر سے فرار ہو گئی تھیں، تاہم اس شخص نے اسے دھوکہ دیا اور زبردستی جسم فروشی کے دھندے پر لگا دیا۔

(جاری ہے)

کارلہ نے دل دہلہ دینے والے حقائق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مسلسل 4 برس تک روزانہ کی بنیاد پر صبح شام 30 یا اس سے بھی زائد مردوں کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

ان کے اندازے کے مطابق 4 برسوں میں انہیں 43 ہزار سے بھی زائد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر بالاخر 16 برس کی عمر میں انہیں اس جہنم سے آزادی ملی۔ کارلہ کی ایک 8 سالہ بیٹی ہے جس کے ہمراہ وہ آج کل میکسیکو میں ہی رہائش پذیر ہیں