سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملزکی زمین کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دے دی
وفاق پاکستان اسٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کودیناچاہتا ہے، سندھ نے پلاٹ بناکربیچنے کے لیے زمین نہیں دی، سنیٹرتاج حیدر
بدھ 11 نومبر 2015 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دینے پر غور شروع کردیاہے، جس کے بعدسندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار کر کے زمین کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دے دی ہے ۔
(جاری ہے)
اس ضمن میں پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہاہے کہ وفاق پاکستان اسٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کودیناچاہتا ہے، سندھ حکومت نے زمین پاکستان اسٹیل کے لیے دی تھی پلاٹ بناکربیچنے کے لیے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پاکستان اسٹیل نہیں لے سکتے،وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی پیشکش کیساتھ شرائط کی وضاحت بھی کرے۔سندھ حکومت شرائط طے کیے بغیرپاکستان اسٹیل نہیں لے سکتی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.