یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے: شہریار خان

muhammad ali محمد علی بدھ 11 نومبر 2015 22:42

یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے: شہریار خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11 نومبر 2015 ء) شہریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غلط وقت پر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں یونس کے فیصلے پر افسوس ہوا ہے۔ یونس خان کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ سیریز کے اختتام پر کرنا چاہیئے تھا۔

متعلقہ عنوان :