سول جج جیکب آباد کا سول اسپتال پر چھاپہ، سول سرجن 5ڈاکٹروں سمیت 39ملازمین غیر حاضر،صفائی کے عملے کی فہرست طلب، مختلف وارڈزکا دورہ

بدھ 11 نومبر 2015 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء)سول جج جیکب آباد کا سول اسپتال پر چھاپہ، سول سرجن 5ڈاکٹروں سمیت 39ملازمین غیر حاضرصفائی کے عملے کی فہرست طلب، اسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ کیا،تفصیلات کے مطابق فرسٹ سینئر سول جج اینڈ اسسٹنٹ سیشن جج جیکب آباد جاوید علی میرانی نے بدھ کی صبح اچانک سول اسپتال دورہ کیا تو سول سرجن ڈاکٹر احمد بخش جکھرانی ،ڈاکٹر عبداﷲ سعید ،ڈاکٹر حنیف ،ڈاکٹر رومانہ ،ڈاکٹرفرحین ،ڈاکٹر اجیت کمار سمیت سول اسپتال کے 62پر مشتمل عملے میں سے 39غیر حاضر تھے سول جج نے ڈاکٹروں اورعملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اطلاع پر سول سرجن ڈاکٹر احمد بخش جکھرانی بھی پہنچ گئے جن کے ہمراہ سول جج نے انڈور ،اوپی ڈی ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں سے معلومات لیں سول جج نے سول اسپتال میں کام کرنے والے صفائی کے عملے کی بھی فہرست طلب کر لی ہے غیر حاضر ڈاکٹر اوراسٹاف کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے جج کی اچانک آمدپر سول اسپتال ے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔