کوئٹہ، نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے گوا ہان کو اگلی سما عت پر طلب، فریقین کے وکلا کو آئندہ سما عت پر دلا ئل مکمل کرنے کا حکم

آفتاب احمد خا ن شیر پا ؤ کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظو ر کر لی گئی

بدھ 11 نومبر 2015 22:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) انسداد دہشتگر دی کی خصو صی عدالت کو ئٹہ ون کے جج جنا ب جا ن محمد گو ہر نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کے گوا ہان کو اگلی سما عت پر طلب کر تے ہو ئے فریقین کے وکلا ء کو ہدا یت کی ہے کہ وہ آئندہ تا ریخ سما عت پر بریت اور آفتاب احمد شیر پا ؤ کے سما عت سے مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر دلا ئل مکمل کرے ،سما عت کے موقع پر آفتاب احمد خا ن شیر پا ؤکی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کو منظو ر کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سما عت کے مو قع سا بق صو با ئی وزیر داخلہ بلو چستان شعیب احمد نو شیر وانی ،ان کے وکیل محمد فا روق خان ایڈووکیٹ،پرویز مشرف کے وکیل سید اختر شاہ ایڈووکیٹ ،آفتا ب احمد شیر پا ؤکے وکیل ذیشان چیمہ ایڈووکیٹ ،سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ اور اسپیشل پبلک پرا سیکیوٹر تیمور کاکڑ سمیت تفتیشی ٹیم کے اراکین عدالت میں پیش ہو ئے ،اس مو قع پر آفتا ب احمد خا ن شیر پا ؤ کے وکیل نے عدالت میں ان کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست گزا ری جسے عدالت کے جج نے منظو ر کر لیا بعد ازاں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے وکیل سید اختر شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست با بت گواہ پر بحث کی تا ہم وقت نہ ہو نے کے با عث ان کی بحث مکمل نہ ہو سکیاس موقع پر عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو ہدایت کی کہ وہآئندہ تا ریخ سما عت پر بریت اور آفتا ب احمد شیر پا ؤکی جا نب سے دائر مستقل استثنیٰ کی درخواستوں پر دلا ئل کا مکمل کرے عدالت نے تفتیشی آفیسر کے علا وہ تما م گوا ہان کو اگلی سما عت پر طلب کر تے ہو ئے سما عت کو 25نو مبر تک کے لئے ملتوی کر نے کا حکم دیدیا۔