وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفدکی ملاقات، لاہو رمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 150معاہد وں او رمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شہبازشریف کی بڑی کامیابی ہے ،چینی وفد

بدھ 11 نومبر 2015 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کے اعلیٰ سطح کے وفدنے ملاقات کی جس دوران لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا-چینی وفدنے لاہو رمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا وقت کا تقاضا ہے-پنجاب حکومت صوبے میں ای گورننس کے فروغ ،منصوبوں کی مانیٹرنگ اور سرکاری امور کی نگرانی کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے-لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام کے منصوبے کی تجویز خوش آئند ہے- پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کر ے گی-چینی وفدنے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کوسرمایہ کاری کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ 150معاہد وں او رمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی بہت بڑی کامیابی ہے-ہمیں ان کی کامیابیوں نے بہت متاثر کیاہے-چینی وفد کے اراکین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری پارک کے قیام میں ہر ممکن تعاون کریں گے -چینی وفد کی قیادت سینئر اکانومسٹ سانگ ژیاؤچن کر رہے تھے -اس موقع پر چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ، چیئرمین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔