آخری کسان کو اس کا حق ملنے تک وزیراعظم اور میں چین سے نہیں بیٹھیں گے،حق مارنے والے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:38:03 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:38:03 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:37:07 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:37:07 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:37:07 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:36:21 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:36:21 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:36:21 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:33:53 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:33:53 وقت اشاعت: 11/11/2015 - 22:32:37
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ساہیوال

آخری کسان کو اس کا حق ملنے تک وزیراعظم اور میں چین سے نہیں بیٹھیں گے،حق مارنے والے کو سزا ملے گی،ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا،68برس میں کرپشن نے تباہی مچا دی ہے،غریب عوام کا حق لوٹا گیاہے،قانون کی موثر عمل داری سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،وزیراعظم نے کاشتکاروں کا درد محسوس ،ان کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہوئے اربوں روپے کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ،کرپشن کوروکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں ،وسائل پرپہلا اور آخری حق صرف اورصرف عوام کا حق ہے،کسی کو عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے،میں سیاست کو عبادت ،امانت، دیانت اورخدمت سمجھتا ہوں ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے عام انتخابات 2013 ء کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کاساہیوال میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نیآخری کسان کو اس کا حق ملنے تک وزیراعظم اور میں چین سے نہیں بیٹھیں گے،حق مارنے والے کو سزا ملے گی،ایک پائی کی بھی کرپشن کی ہوتو آپ کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا،68برس میں کرپشن نے تباہی مچا دی ہے،غریب عوام کا حق لوٹا گیاہے،قانون کی موثر عمل داری سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،وزیراعظم نے کاشتکاروں کا درد محسوس ،ان کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہوئے اربوں روپے کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ،کرپشن کوروکنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں ،وسائل پرپہلا اور آخری حق صرف اورصرف عوام کا حق ہے،کسی کو عوام کی محنت کی کمائی پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے،میں سیاست کو عبادت ،امانت، دیانت اورخدمت سمجھتا ہوں ،بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے عام انتخابات 2013 ء کے نتائج پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے۔

وہ بدھ کو ساہیوال میں وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کپاس اورچاول کے چھوٹے کاشتکاروں میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطا ب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے ساہیوال میں ادائیگی مرکز کادورہ کیا اوریہاں امدادی رقوم کی تقسیم کے حوالے سے کاشتکاروں کودی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ادائیگی سینٹرز میں امدادی رقوم کے حصول کے حوالے سے کاشتکاروں کوکسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنے چاہیے اوران مراکز پر بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جناح ہال ساہیوال میں کسانوں کوامدادی رقوم کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کسان پیکیج دیا ہے اوریہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی وزیراعظم نے کسان بھائیوں کا دکھ درد محسوس کرتے ہوئے اوران کے نقصان کو اپنا نقصان سمجھتے ہوئے اربوں روپے کے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت کپاس اورچاول کے ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو پانچ ہزا روپے فی ایکڑ کے حساب سے امداد دی جارہی ہے جبکہ کھاد کی بوری کی قیمت میں 500روپے کمی کی گئی ہے اور میں ذاتی طورپراس پیکیج کی نگرانی کررہا ہوں ۔ وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت پنجاب بھر میں چاول ،کپاس اور کھاد پر 40ارب ر وپے کی سبسڈی دی جارہی ہے جس میں سے 20ارب روپے وفاقی حکومت نے دیئے ہیں اور 20ارب روپے پنجاب حکومت نے فراہم کیے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں کسانوں کو جو ریلیف پیکیج دیا گیاہے اس کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں اورپاکستان کی کسی حکومت نے آج تک کاشتکار بھائیوں کو اتنا بڑا پیکیج نہیں دیا۔وزیراعظم کا تاریخ ساز پیکیج کسان دوستی اورکاشتکاروں سے ہمدردی کی اعلی مثال ہے ۔پنجاب بھر میں ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے آخری کسان کو امدادی رقم ملنے تک میں اور وزیراعظم نواز شریف چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

حقداروں کو ان کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔ کسانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔اگر اس عمل میں کوئی سفارش ہوئی یا کسی کی حق تلفی کی گئی تو ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چاول اورکپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کا جو نقصان ہوا ہے اسے پورا کریں گے جبکہ کھاد کی بوری کی قیمت میں 500روپے کمی سے تمام کسان فائدہ اٹھائیں گے۔

ضلع ساہیوال میں چھوٹے کاشتکاروں کو 30کروڑ روپے کی امدادی رقوم تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ مجموعی طورپر ساہیوال ڈویژن کے چھوٹے کاشتکاروں میں تقریبا1ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ‘‘کے تحت ۔دیہی علاقوں میں ہزاروں کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس سے کسانوں کو اپنی اجناس منڈیوں میں لے جانے اور آمد ورفت کی بہترینسہولتیں میسر آئیں گی۔

’’پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے‘‘ پاکستان کی تاریخ کا دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے تحت دیہی علاقوں میں اسفالٹ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں اور رواں برس اس پروگرام ۔کے لئے 50ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں 90کروڑ کی لاگت سے ضلع ساہیوال کی دیہی سڑکوں کو پکا کیا جائے گا اور اگلے اڑھائی برس میں اربوں روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔

سڑکوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اوور لوڈنگ کے سدباب کا نظام بھی متعارف کرایا جارہا ہے اور زائد وزن والی گاڑی کو ان سڑکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر بھی اربوں روپے صرف کیے جارہے ہیں اور صاف پانی پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب سے آغاز کردیاگیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جارہے ہیں اوراس سال صاف پانی پراجیکٹ کیلئے15ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

11/11/2015 - 22:36:21 :وقت اشاعت