پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کی ڈاکٹر علقمہ کے ساتھ ناوراسلوک کی شدید الفاظ میں مذمت

بدھ 11 نومبر 2015 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم اور پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کئے جانے والے ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کواپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش ایک استاد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھنا پوری قوم کے لئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشہور شخصیات، سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کر کے جب عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو انہیں ہر طرح کا پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے اس کے برعکس صرف الزامات کی بنیاد پر ڈاکٹر خواجہ علقمہ کو عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنا ایک استاد کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی عزت نہ کرنے والی اقوام کبھی ترقی نہیں کر تی۔انہوں نے حکومت سے سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے خواجہ علقمہ کے ساتھ کئے جانے والے ناروا سلوک کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :