بنگلہ دیش نے علیحدگی پسند رہنما کو نئی دہلی حکام کے حوالے کر دیا

بدھ 11 نومبر 2015 22:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش نے بھارتی ریاست آسام میں اْلفا نامی علیحدگی پسند تحریک کے بانی رہنما کو نئی دہلی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس علیحدگی پسند رہنما کا نام انْوپ چھیتیا بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے تین عشروں سے بھی زائد عرصہ قبل یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام یا اْلفا (ULFA) نامی مسلح تحریک کی بنیاد رکھی تھی۔ انْوپ چھیتیا گزشتہ 18 برسوں سے بنگلہ دیش میں جیل میں قید تھا۔ اسے بنگلہ دیش میں غیر قانونی قیام اور بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی اپنے پاس رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :