اسرائیلی برآمدی مصنوعات پرمخصوص لیبل لگانا لازمی

بدھ 11 نومبر 2015 22:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء)یورپی کمیشن نے یہودی آباد کاروں والے علاقوں میں تیار کردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پرمخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے مطابق آئندہ سے یورپی صارفین کو علم ہونا چاہیے کہ وہ جو اسرائیلی مصنوعات خرید رہے ہیں، وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے پیداواری یونٹوں میں تیار کی گئیں یا باقی ماندہ اسرائیل میں۔ یہ خصوصی شناختی لیبلنگ پھلوں، سبزیوں اور کاسمیٹکس مصنوعات کے لیے لازمی ہو گی۔ اسرائیل نے اس یورپی اقدام پر شدید تنقیدکرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر کو احتجاجاً طلب کر لیا ہے