مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے :شہبازشریف
سٹیرنگ کمیٹی سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے:وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
بدھ 11 نومبر 2015 22:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔فنی و ووکیشنل کے تمام اداروں کو ایک اتھارٹی تلے یکجا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔فیکٹریوں میں فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی اپرنٹس شپ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
فنی اور ووکیشنل تربیت کے اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نصاب میں ضروری تبدیلیاں بھی کی جائیں ۔سٹیرنگ کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس کر کے سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کرے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ ہدایات آج یہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں پنجاب میں معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اورکھپت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی و ووکیشنل تربیت کے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔آن جاب تربیت کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے سن لیں اب زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا،مجھے نتائج چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے فنی اور ووکیشنل تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے شعبے کی ترقی کیلئے سٹیرنگ کمیٹی فعال اور متحرک کردارادا کرتے ہوئے تیزی سے اقدامات اٹھائے۔میں خود بھی ہر ماہ باقاعدگی سے اس ضمن میں اجلاس منعقد کر کے پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔صوبائی وزراراجہ اشفاق سرور،محمد شفیق،عائشہ غوث پاشا،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ حکام کی سول سیکرٹریٹ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےمزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.