ڈاکٹر طاہر القادری کا ماسٹر رحمت اورامجد بلالی کے بھائی ارشد قادری کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 نومبر 2015 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری ،چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم ملک ،احمد نواز انجم و دیگر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی رکن ماسٹر رحمت خان اور معروف نعت خوان امجد بلالی کے بھائی محمد ارشد قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ماسٹر رحمت کی تحریک منہاج القرآن کیلئے گرانقدر خدمات ہیں ۔

مرحوم نیک ،صالح اور پرہیز گار انسان تھے ،ماسٹر رحمت خان کی میت 12نومبر کو پاکستان پہنچے گی ،آبائی گاؤں کھاریاں میں سپرد خاک کیا جائے گا،۔مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی کی قیادت میں وفد نماز جنازہ میں شرکت کرے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈاکٹر طاہرا لقادری نے تحریک منہاج القرآن کے رہنماء اور معروف نعت خوان امجد بلالی کے نام تعزیتی پیغام میں انکے بھائی محمد ارشد قادری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

محمد ارشد قادری کی نماز جنازہ مرکزی امیرتحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے پڑھائی جبکہ ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک،علامہ غلام ربانی تیمور ،حفیظ الرحمن خان اور تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :