گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ عوام دشمنی ہے ،ذکر اللہ مجاہد

آئی ایم ایف کے حکم پر قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا ،محمد عمیر خان

بدھ 11 نومبر 2015 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) جماعت اسلامی لاہور کے نائب امراء ر ذکر اللہ مجاہد ، خلیق احمد بٹ ، میاں محمد رفیع، مشتاق مانگٹ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ عوام دشمنی ہے انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔

غیر ملکی قرضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

معاشی اصطلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے بارے میں حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔آئی ایم ایف اورورلڈ بنک کی شرائط پر 40ار ب روپے کے نئے ٹیکسوں کا نفاذ کیا جارہاہے اور ان قرضوں کا بو جھ براہ راست غریب عوام پر پڑھے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کوقائم ہوئے 68 برس گذرچکے ہیں ہر نئے آنے والے حکمران نے عوام کو ہمیشہ سبز باغ دکھائے اور ہر طلوع ہونیوالا نیا دن کرپشن ، لوٹ مار ، رشوت خوری ، مہنگائی ، ماورائے آئین، اقدامات ، اقرباء پروری ، بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنا اور عام شہریوں کی بے بسی میں اضافہ ہی لیکر آیا ۔ریاست کی گرفت اداروں پر کمزور ہو رہی ہے اور ملک عدم استحکام میں مبتلا ہے۔